کم عمر لڑکی کو اپنی قید میں رکھ کر شہرت پانے والے پنجاب پولیس کے افسر نے ایک اور کارنامہ انجام دے ڈالا ، تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 16, 2016 | 07:45 صبح

لاہور (ویب ڈیسک) تھانہ داتا دربار پولیس نے پرائیویٹ گاڑی پر سرکاری لائٹ اور نمبر پلیٹ لگانے پر ڈی ایس پی عمران جمیل کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ڈی ایس پی کو گرفتار کرلیا گیا۔

معلوم ہو اہے کہ ڈی ایس پی عمران جمیل نے گذشتہ روز بلال گنج محلہ شاہ جہاں کے قریب سے گزرتے ہوئے ایک گاڑی کو ٹکر ماری اور وہاں افراد سے تو تکرار کی عمران جمیل پرائیوٹ گاڑی نمبر LEL-1 کار میں سوار تھے جبکہ گاڑی کے اوپر سرکاری لائٹ اور سبز نمبر پلیٹ لگائی ہوئ

ی تھی اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور عمران جمیل بابر کی گاڑی کو قبضہ میں لیا جبکہ ان کیخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا اور عمران جمیل بابر کو گرفتار کرکے تھانے لے گئی۔