پاکستانی شہری نوجوان کی روسی لڑکی سے ساتھ شرمناک کام کی کوشش
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 01, 2016 | 16:32 شام
دبئی (شفق ڈیسک) دبئی میں ایک پاکستانی شہری کو شاپنگ مال میں سکیورٹی آفیسر کی نوکری دی گئی تھی تاکہ وہاں آنیوالے لوگوں کی حفاظت کرے مگر اس نے خود وہی شرمناک کام کر دیا جس سے دوسروں کو روکنے کیلئے اسے نوکری پر رکھا گیا تھا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس 34 سالہ پاکستانی شخص نے شاپنگ مال میں کام کرنیوالی ایک روسی لڑکی سے چھیڑچھاڑ شروع کر دی اور اسکے ساتھ فحش حرکات کرتا رہا اور موقع سے فائدہ اٹھاتا رہا اس نے لڑکی کو جوس میں نشہ آور گولیاں پلا دی اس کے باوجود عورت نے ہمت نہیں ہاری اور پولیس کو شکایت کر دی جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا اور اب اس کے خلاف مقدمہ زیر سماعت ہے۔ رپورٹ کیمطابق متاثرہ روسی لڑکی شاپنگ مال میں ایک دکان پر سیلز وومن کے طور پر کام کرتی ہے۔ الرفائپولیس سٹیشن میں درج کروائی گئی شکایت میں اس نے لکھا کہ ایک روز میں سٹاف پارکنگ پاس لینے کیلئے سکیورٹی آفس گئی۔ میں جیسے ہی دفتر میں داخل ہوئی، مذکورہ سکیورٹی آفیسر لپک کر میری طرف آیا اور زبردستی بغل گیر ہو کر بوس و کنار کرنے لگا۔ میں نے ایک جھٹکے سے اسے پرے دھکیلا اور دفتر سے باہر نکل گئی۔ رپورٹ کے مطابق سکیورٹی آفیسر نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔