لڑکی کی عصمت دری کی کوشش ناکام
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 22, 2016 | 18:29 شام
دبئی (شفق ڈیسک) دبئی پولیس نے نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش کرنیوالے اماراتی شہری کو صحرائی علاقے سے گرفتار کر لیا تفصیلا ت کیمطابق 22 سالہ اماراتی نوجوان نے کینیڈا سے تعلق رکھنے والی غیر ملکی دوست کو ڈنر کے بہانے صحرائی علاقے میں جانے کے لئے کہا، غیر ملکی لڑکی اسکے ساتھ چلی گئی مگر صحرائی علاقے میں پہنچتے ہی اماراتی شہری نے اس سے نازیبا حرکات شروع کر دیں، غیرملکی لڑکی کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے دوست کو بڑا سمجھایا مگر وہ نہ سمجھ سکا جسکے بعد اس نے اسکی عصمت دری کرنیکی کوشش بھی کی لیکن بر وقت میرے پاس موبائل فون تھا جسکے ذریعے 999 پر کال کی اور دبئی پولیس چند منٹوں میں اس تک پہنچ گئی، غیر ملکی لڑکی نے دبئی پولیس کی بروقت پہنچنے کی کوشش کو سراہا۔ پولیس ذرائع نے اماراتی شہری کے بارے میں مزید معلومات دینے سے گریز کیا ہے۔