دبئی پندرہ ہزار درہم فی کلو چاکلیت

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 05, 2017 | 18:01 شام

دبئی (شفق ڈیسک) دنیا میں کئی قسم اور مختلف ذائقوں کی چاکلیٹس ملتی ہیں لیکن دبئی کے سٹی واک میں بنائے گئے’بوتیک لے چاکلیٹ‘میں متحدہ عرب امارات کی مہنگی ترین چاکلیٹ فروخت کی جاتی ہے جس کی قیمت 15ہزار درہم فی کلو ہے۔ گولڈ ڈی لافی نامی اس مہنگی ترین چاکلیٹ کو خاص طور پر24قیراط خالص سونے کے ورق کی متعدد تہوں میں فولڈ کیا جاتا ہے۔ اس میں سونے کے ایسے ورق استعمال کئے گئے ہیں جنہیں کھایا بھی جا سکتا ہے اور ماہرین کے مطابق یہ ورق کھانے کے بعد جسم کوکسی قسم کا نقصان نہیں ہوتا۔