خواتین سے زیادتی پر عبرت ناک سزا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 19, 2017 | 15:53 شام

دبئی (شفق ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی عدالت نے ایک غیر ملکی خاتوں سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر دو پاکستانیوں کو عمر قید کی سزا دے دی۔ تفصیلات کیمطابق امارات میں نوکری کا جھانسا دے کے ایک غیر ملکی خاتون کو دو پاکستانیوں نے اغواء کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ عدالتی کاروائی کیمطابق خاتوں نے بیان دیا کہ اس نے نوکری کی تلاش کیلئے اشتہار دیا تھا تو ان میں سے ایک ملزم نے رابطہ کیا اور مجھے میٹرو سٹیشن پر بلایا۔ جب میں وہا ں گئی تو ان ملزمان نے مجھے بندوق سے ڈرا کر اغواء کیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اس کے علاوہ موبائل، سونے کی انگوٹھی اور سو درہم بھی چھین لئے۔ متحدہ عرب امارات کی عدالت نے تیس اور بتیس سال کے مجرموں کو نشانہ عبرت بناتے ہوئے عمر قید کی سزا سنا دی۔