ایک دن میں فیصلہ کرنے والی عدالتوں نے کام شروع کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 09, 2017 | 06:43 صبح

دبئی (امانیٹرنگ) دبئی میں معمولی جرائم پر ایک دن میں فیصلہ کرنے والی عدالتوں نے کام شروع کردیا۔ متحدہ عرب امارات کے اخبار کے مطابق یہ عدالتیں تھانوں میں قائم کی گئی ہیں اور اس سے معمول کی عدالتوں کے وقت میں 60 فیصد جبکہ عدلیہ پر حکومتی اخراجات میں چار کروڑ درہم کی بچت ہوگی۔اس حوالہ سے پینل آرڈر لا نمبر 1 آف 2017 ء کی باقاعدہ منظوری متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی ایگزیکٹو کونسل کے صدردفتر میں ہونے والے ایک اجلاس میں دی۔ نئے قانون ک

ے مطابق معمولی جرائم پر فیصلہ 24 گھنٹے کے اندر اور دو مراحل میں کیا جائے گا۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ نئے قانون سے عام شہریوں کا وقت بھی بچے گا۔