پیسے کیلئے شہری نے دو خواتین کے ساتھ کیا کیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 29, 2016 | 19:40 شام

 

دبئی (شفق ڈیسک) دبئی پولیس کیمطابق ایک اماراتی شہری نے دو خواتین سے شادی کا جھانسہ دے کر 257000 درہم کی رقم ہتھیا لی۔ تفصیلات کیمطابق اماراتی شہری نے پہلے ایک خاتون کو شادی کا جھانسہ دیا جسکے بعد اس ملزم نے اس سے رقم لوٹنی شروع کر دی۔ ملزم نے اس دوران ایک خاتون سے راہ رسم بڑھائی اور اس سے بھی شادی کا وعدہ کیا۔ ملزم دوسری خاتون سے بھی کار واشنگ کا کاروبار شروع کرنے کیلئے رقم لے لی لیکن کچھ عرصہ بعد ہی اس نے خاتون سے تعلق ختم کر لیا جس پر خاتون نے اپنی رقم مانگی تو اس نے صاف انکار کر دیا۔ خاتون کو یہ بھی پتہ چلا کہ اس کے سابقہ دوست نے کسی اور خاتون کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا تھا۔ خاتون نے پہلی متاثرہ خاتون کے ساتھ مل کر ملزم کیخلاف رپورٹ درج کروا دی۔ ملزم نے دوران تفتیش دونوں خواتین سے رقم لینے کا اعتراف کیا ہے اور اس نے یہ بھی بتایا کہ اس نے شادی کا جھانسا دے کر ان خواتین سے رقم حاصل کی تھی۔ ملزم کیخلاف دبئی کی عدالت میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے اور عدالتی کارروائی جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔