دبئی میں گیارہ میں پچاس خواتین نے ایمبولینسز میں بچوں کو جنم دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 14, 2016 | 19:26 شام


دبئی (مانیٹرنگ )خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی میں رواں سال 49خواتین نے بچوں کو ایمبولینسز میں جنم دیدیا۔ دبئی کے ڈپٹی پولیس چیف بریگیڈیئرعمر الشامی کا کہنا ہے کی ناخوشگوار صورتحال ایمرجنسی کو گاڑیوں کو راستہ نہ دینے کی وجہ سے پیش آئی۔ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی گاڑیوں کو ترجیحی بنیاد پر راستہ دینے کی ضرورت ہے ۔دبئی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پانچ سو درہم جرمانہ کیا جاتا ہے جو پاکستان کی کرنسی میںچودہ ہزار روپے بنتے ہیں۔پولیس ڈپٹی چیف کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی گاڑیوں کی راستہ نہ دینا بھی ق

انوناً جرم ہے گزشتہ گیارہ ماہ میں182افراد کو راستہ نہ دینے پر جرمانے کئے گئے اس حوالے سے وہ آگاہی مہم چلانے کا بھی اہتمام کررہے ہیں۔