سو مردوں کیساتھ عرب ملک کی نوجوان لڑکی کی شرمناک باتیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 28, 2016 | 20:04 شام

دبئی (شفق ڈیسک) دنیا کے کئی ممالک میں جسم فروشی کا مکروہ دھندہ قانونی قرار دیا جا چکا ہے تاہم یہ ان ممالک میں بھی زور و شور سے چل رہا ہے جہاں اسکی قانونی اجازت تو درکنار پکڑے جانے پر انتہائی سخت سزائیں بھی دی جاتی ہیں۔ ایسی ہی چند خواتین دبئی میں بھی پکڑی گئیں جنہیں سزا تو دیدی گئی ہے لیکن سماعت کے دوران ان خواتین نے کچھ ایسے انکشافات کئے کہ جج بھی دنگ رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کی ایک عدالت نے نائیجیریا کی 3 خواتین کو جسم فروشی کے قبیح دھندے میں ملوث ہونے کا جرم ثابت ہونے پر 1 سال قید کی سزا سنادی ہے اور ان سزا ختم ہوتے ہی انہیں ڈی پورٹ کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ ان خواتین نے سماعت کے دوران ناصرف اپنے جرم کا اعتراف کیا بلکہ یہ بھی بتایا کہ وہ اس دھندے کے دوران کتنے مردوں کے ساتھ رات گزار چکی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کیمطابق ان میں سے ایک خاتون جو مختصر مدت کے ویزے پر دبئی میں آئی تھی، نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ اس نے 100 مردوں کیساتھ رات گزاری۔ دوسری خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے تقریباً 60 مردوں کیساتھ رات گزاری جبکہ تیسری خاتون نے کہا کہ اسے تعداد سے متعلق کچھ یاد نہیں ہے۔ ذرائع کیمطابق یہ خواتین شارجہ کے ایک ہوٹل میں رہ کر یہ کام کر رہی تھیں اور اپنے گاہکوں سے دو ہزار پانچ سو درہم کی رقم لیتی تھیں۔ پولیس نے اطلاعات ملنے کے بعد جال بچھایا اورانہیں گرفتار کر لیا۔