دبئی: آر ٹی اے نے دبئی میٹرو میں تھری ڈی پرنٹڈ ٹیکنالوجی کا استعمال شروع

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 01, 2016 | 21:14 شام

روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے دبئی میٹرو میں تھری ڈی پرنٹر ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا۔ سب سسٹم ٹکٹ وینڈرنگ مشین، ٹکٹ گیٹ اور متعدد جگہوں پر تھری ڈی سے بنی اشیاءنصب کر دیں ہیں۔ آر ٹی اے کی ریل ایجنسی کے سی ای او عبدالمحسن ابراہیم یونس کا کہنا تھا کہ آر ٹی اے شروع سے ہی جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ جیسے ہی کوئی ٹیکنالوجی آئے اس سے فائدہ اٹھانے کیلئے اس پر کام شروع کر دیا جاتا ہے۔ آگے آنے والا دور تھری ڈی ٹیکنالوجی کا ہے اس ٹیکنالوجی کی مدد سے کم وقت میں
زیادہ اشیاءبنائی جا سکتیں ہیں۔ ان اشیاءکی بناوٹ میں استعمال شدہ میٹریل دوبارہ استعمال ہو سکتا ہے۔ اور کم خرچہ آتا ہے۔ آر ٹی اے اس ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے فائدہ اٹھانے کیلئے کوشاں ہے۔