دبئی ہوٹل میں سرسبز جنگل

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 12, 2016 | 15:33 شام

دبئی (شفق ڈیسک) ہوٹل میں وسیع رقبے پر سرسبز جنگل، متحرک مشینی ڈائنوسار اور مصنوعی ساحل سمیت کئی چیزیں موجود ہیں۔ روزمونٹ ہوٹل میں داخل ہوتے ہی آپکو احساس ہوگا کہ جیسے آپ فلم جیوراسک پارک کے کسی منظر کا حصہ بن گئے ہیں۔ دبئی میں اس ہوٹل کی تعمیر فروری 2016ء میں شروع ہوئی جبکہ امید ہے کہ یہ اپریل 2018ء تک مکمل ہو جائیگا۔ 2 ارب ڈالر کی خطیر لاگت سے تیار ہونیوالے اس ہوٹل کو صرف ہوٹل نہیں کہا جاسکتا کیونکہ اس میں 2 فلک بوس ٹاوروں کے علاوہ ایک وسیع رقبے پر پھیلا ہوا سرسبز بارانی جنگل (رین فاریسٹ)، م

تحرک مشینی ڈائنوسار، روبوٹ میزبان، مصنوعی بارش، مصنوعی ساحل اور قدرتی جیل جیسا سوئمنگ پول بھی یہاں آنیوالوں کا دل لبھانے کیلئے موجود ہونگے۔ اس ہوٹل کی ڈیزائننگ سے لے کر تعمیر تک کی ساری ذمہ داری کینیڈا کی کمپنی کے پاس ہے جس نے اسے ’’مستقبل کا ہوٹل‘‘ قرار دیا ہے۔ 2 بلند ٹاوروں کے درمیان اور اردگرد کھلی جگہ میں 75 ہزار مربع فٹ پر پھیلا ہوا مصنوعی جنگل اس ہوٹل کی سب سے خاص چیز ہے کیونکہ یہاں گھنے درختوں نے سایہ کر رکھا ہے۔ سورج کی روشنی ان درختوں میں سے چھن چھن کر نیچے پہنچتی ہے۔ ہوا کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے غیر روایتی ائرکنڈیشننگ نظام میں کہر استعمال کی جاتی ہے جسکی بدولت یہ مصنوعی جنگل سارا سال ہرا بھرا رہتا ہے۔ ہوٹل کے تمام تفریحی مقامات اسی جنگل میں بنائے گئے ہیں جن میں بیٹھنے کی جگہ، جھرنے، جھیل نما سوئمنگ پول اور مصنوعی بارش میں ٹپکتا ہوا ’’رین فاریسٹ کیفے‘‘ بھی شامل ہیں۔ اسی مصنوعی جنگل میں ہر طرح کے مشینی ڈائنوسار بھی رکھے جائینگے اور بچے ان کی سواری بھی کرسکیں گے۔ ہوٹل لابی میں داخل ہوتے ہی ایک روبوٹ میزبان آنیوالوں کا استقبال کریگا جبکہ ایک روبوٹ بازو انکا سارا سامان کسی بیل بوائے کی طرح اٹھالے گا۔ غرض یہ ہوٹل بیک وقت فطرت اور جدید ٹیکنالوجی کا امتزاج پیش کریگا۔