دبئی سٹی اسکیپ گلوبل پراپرٹی شو میں پاکستان پویلین میں عوام کی حدت

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 12, 2016 | 15:39 شام

دبئی (شفق ڈیسک) دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم کو سٹی اسکیپ ایگزیبیشن کی افتتاحی تقریب میں معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔ دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں تین روزہ ’’سٹی اسکیپ گلوبل‘‘ پراپرٹی شو کا آغاز ہوگیا، شو کے آغاز پر ہی سب سے بڑے پاکستان پراپرٹی پویلین میں لوگوں کا زبردست رش دیکھنے میں آیا، اس پراپرٹی شو میں میڈیا گروپ کے تحت پاکستان پراپرٹی پویلین قائم کیاگیا ہے، پاکستان پویلین میں ہاؤسنگ کے شعبہ میں کام کرنیوالے 15 معروف پاکستانی اداروں نے سٹال لگائے ہیں۔ دنی

ا کے سب سے بڑے اس پراپرٹی شو کا افتتاح دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا جس میں دنیا بھر سے 500 سے زائد بڑے رئیل سٹیٹ، بلڈرز، ٹاؤن پلانرز نے سٹالز لگا دیئے ہیں جس میں ایک سو پچپن سے زائد کمپنیاں شریک ہیں‘ سٹالز دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے 41 ہزار مربع میٹر پر پھیلے ہوئے ہیں اور پہلی بار میڈیا گروپ نے پاکستان پویلین بنایا ہے۔ اس سال پانچ سو سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی ہے، پاکستان کو تاریخ میں پہلی بار دنیا کے سب سے بڑے شو میں نمائندگی ملی ہے اور ملک کے ہر دل عزیز نے پاکستان پراپرٹی پویلین بنایا ہے جس میں 15 معروف پاکستانی اداروں نے سٹال لگائے ہیں، شو نے لوگوں کی بھرپور توجہ حاصل کی اور لوگ صبح سے ہی داخلے کیلئے قطاروں میں کھڑے رہے۔ تین روزہ پراپرٹی شو کے پہلے دن پاکستان پویلین بیرونی سرمایہ کاروں اور دبئی میں مقیم پاکستانیوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا، پویلین کا مقصد پاکستانی رئیل سٹیٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کیساتھ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو عالمی منڈی میں نمایاں مقام دلوانا ہے، یہ شو پاکستان کے رئیل سٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کرنے کیساتھ بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کو محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع بھی فراہم کریگا۔ اس موقع پر پراپرٹی کی بین الاقوامی کانفرنس بھی چلتی رہی جس میں دنیا بھر سے پراپرٹی کے ماہرین نے پراپرٹی سیکٹر میں آنیوالے نئے رجحانات کو روشناس کروایا گیا جبکہ شام کو دنیا کے بہترین منصبوں کو ایوارڈ بھی دیئے گئے۔ اس موقع پر سٹی اسکیپ گلوبل کے ڈائریکٹر مولمن واؤٹر نے کہا کہ اس سے پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا جبکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی رئیل سٹیٹ سیکٹر کا نام روشن ہوگا۔ اس کا مقصد پاکستان کی رئیل سٹیٹ کی حوصلہ افزائی اور رئیل سٹیٹ مارکیٹ کو عالمی منڈی میں نمایاں مقام دلوانا ہے۔ اس پراپرٹی شو سے خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانی تارکین کو رئیل سٹیٹ بزنس میں محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع میسر آئینگے۔ دبئی میں مقیم پاکستانی کاروباری برادری نے کہا ہے کہ پاکستان پراپرٹی اداروں کو یہاں بلانے کا فیصلہ انتہائی اہم ہے، اس سے یہاں مقیم 15 لاکھ پاکستانی بہت خوش ہیں۔ پویلین میں آئے پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ اس نمائش سے پاکستان میں رئیل سٹیٹ کو بہت فروغ ملے گا اور پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں بھی بہت زیادہ اضافہ ہوگا، یہاں آنیوالے ڈیولپرز بھی بہت خوش ہیں۔ پاکستان پویلین اس نمائش میں دوسری مرتبہ شامل ہوا ہے، پاکستانیوں کی اس میں دلچسپی بہت زیادہ ہے‘ پاکستانی پویلین کی وجہ سے پاکستان کا دنیا بھر میں بہت اچھا امیج جا رہا ہے۔