قطری شہزادے کے بعد دبئی کی شہزادی منظر عام پر آگئی، تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 30, 2016 | 05:47 صبح

دبئی (ویب ڈیسک) دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المختوم کی صاحبزادی کی   شیخ فیصل راس الخائمہ سے منگنی کا اعلان ہو گیا ہے۔

 خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارا ت کے نائب صدر اور وزیر اعظم کی صاحبزادی شیخہ لطیفہ بنت محمد بن راشد المختوم کل شیخ فیصل سعود الکسیمی سے منگنی کی رسم میں بند ھ جائیں گی ۔

شیخ فیصل راس الخائمہ کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور وزیر مملکت شیخہ لبنہ بنت خالد الکسیمی کے بھانجے بھی ہیں تاہم شاہی جوڑے نے انسٹا گرام پر آج اپنی منگنی کی خبر کا

اعلان کیا ہے جس کے بعد انکے دوست احباب او رخاندان کے افراد کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں ۔