نواز شریف کی ڈگڈگی کس کے ہاتھ میں۔۔۔خورشید شاہ پریشان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 19, 2016 | 11:49 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو نواز شریف کی ڈگڈگی عمران کے بجائے کسی اور کے ہاتھ میں نظر آنے لگی۔ انکا کہنا ہے کہ عمران خان ڈگڈگی نہیں بجارہے لہذا وزیراعظم نوازشریف کا ڈگڈگی بجانے کا اشارہ غیر سیاسی لوگوں کی طرف تھا۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اہم اجلاس کی باتیں باہر نکلنے کا ذمہ دار کون ہے۔ فوج کی باتیں سیکیورٹی سے متعلق ہیں وہ یہ باتیں کیسے باہر نکالے گی تاہم وہ کون سویلین شخص تھا جس نے حساس باتیں باہر نکالیں۔ اے پی سی کی خبر لیک ہونے کا زبیرعمر نے خود اعتراف کیا ہے۔ ہوسکتا ہے سیکیورٹی میٹنگ کی خبر بھی وزیراعظم میڈیا سیل کے ذریعے لیک ہوئی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا ڈگڈگی بجانے کا اشارہ غیر سیاسی لوگوں کی طرف تھا کیونکہ عمران خان تو ڈگڈگی نہیں بجارہے۔