دلہن نے شادی پر کیا تحفہ طلب کیا کہ پوری دنیا کے دل جیت لئے، جان کر آپ بھیں اسے داد دئیے بغیر نہ رہ پائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 29, 2017 | 21:13 شام

ایڈنبرا (مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کے موقع پر دلہن کو اپنے میک اپ، عروسی جوڑے اور زیورات جیسی چیزوں کی فکر پڑی ہوتی ہے، مگر سکاٹ لینڈ کی ایک دلہن اپنی زندگی کے اس اہم ترین دن یہ سوچ رہی تھی کہ علاقے کے غریبوں اور ضرورتمندوں کیلئے وہ کیا کرسکتی ہے۔ یہ نیک دل دلہن 32 سالہ ایما تھامسن ہے، جس نے شادی کے دن نہ صرف اپنا سب کچھ ایک مقامی فلاحی ادارے کو پیش کردیا بلکہ آنے والے سب مہمانوں سے بھی درخواست کر ڈالی کہ وہ تمام تحفے تحائف اور سلامی میں دی جانے والی رقم خیراتی ادارے کو دے دیں۔اخبار دی مرر کی رپور

ٹ کے مطابق ایما نے اپنے منصوبے کے متعلق دولہے رچرڈ کو آگاہ کیا تو وہ کچھ حیران ہوا لیکن پھر بخوشی وہ بھی تیار ہوگیا۔ ایما نے مہمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس کیلئے شادی کا سب سے بڑا تحفہ یہی ہوگا کہ سب لوگ تمام تحائف اور رقم مقامی خیراتی ادارے ’انسٹنٹ نیبر‘ کو عطیہ کردیں۔ اس کی درخواست پر سب مہمانوں نے خیراتی ادارے کا رُخ کیا۔ انسٹنٹ نیبر کی منیجر سوزن شین نے بتایا کہ دولہا، دلہن کو مہمانوں کے ہمراہ اپنے ہاں دیکھ کر سب بہت حیران ہوئے، لیکن اس وقت ان کی خوشی کا ٹھکانہ نا رہا جب ایما نے بتایا کہ وہ سب انہیں عطیہ دینے آئے تھے۔اس موقع پر نہ صرف دلہن نے اپنے زیورات فلاحی ادارے کو دئیے بلکہ دولہے اور سب مہمانوں نے بھی تمام تحائف اور بھاری رقم کا تحفہ خیراتی ادارے کی نظر کردیا۔ فلاحی ادارے کی انتظامیہ اور ان کی مدد سے گزراوقات کرنے والے ضرورتمندوں کا کہنا تھا کہ ایما کی شادی ان کیلئے زندگی کا سب سے بڑا تحفہ ثابت ہوئی ہے، جس کی خوشی وہ تمام زندگی نہیں بھولیں گے۔یہ شادی ان کے ادارے کے لیے بھی ایک یاد گار شادی بن گئی  ہے۔