مردہ زندہ ہو گیا عملیکی دوڑیں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 10, 2016 | 18:33 شام
ڈربن (شفق ڈیسک) طبی عملے کی غفلت کے واقعات تو آپ نے بہت سنے ہونگے لیکن ایسی غفلت کا کبھی تصور بھی نہ کیا ہو گا جو جنوبی افریقہ میں دیکھنے کو ملی ہے۔ رپورٹ کیمطابق کوازولو شہر میں موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہونیوالے ایک نوجوان کو ایمرجنسی اہلکاروں نے معائنے کے بعد مردہ قرار دے کر مقامی مردہ خانے پہنچا دیا۔ ایمرجنسی اہلکاروں کیساتھ طبی عملے کو بھی نوجوان کی موت پر کوئی شک نہ ہوا۔ لہٰذا اسکی لاش سرد خانے میں رکھوا دی گئی۔ ادھر حادثے کی اطلاع ملنے پر نوجوان کے گھر والے اسے ڈھونڈ رہے تھے۔ جب انہیں پتہ چلا کہ مقامی مردہ خانے میں ایک نوجوان کی لاش پہنچائی گئی ہے تو وہ شناخت کیلئے وہاں پہنچے، لیکن یہ دیکھ کر انکی حیرانی کی حد نہ رہی کہ انکے جگر گوشے کو زندہ ہونیکے باوجود مردہ خانے منتقل کردیا گیا تھا۔ نوجوان کے قریبی عزیزوں کا کہنا کہ جب انہوں نے لاش کا بغور جائزہ لیا تو محسوس ہوا کہ اسکا دل دھڑک رہا تھا اور نبض بھی محسوس کی جاسکتی تھی۔ گھر والوں کے شور برپا کرنے پر نوجوان کو قریبی ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹر کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد اسے ہوش میں لانے میں کامیاب ہوگئے۔ یہ افسوسناک واقعہ سامنے آنے پر کوازولو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا کہ واقعہ بدترین غفلت کی مثال ہے اور ذمہ داران کیخلاف سخت ترین کارروائی کی جائیگی۔