پاکستان میں ایک اور جدید ترین سہولت متعارف کروا دی گئی، تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 13, 2016 | 06:56 صبح

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کا جدید ترین نظام متعارف کرادیا۔ڈرائیونگ لائسنس  کا اجراء  کمپیوٹرائز سسٹم کے ذریعے کیا جائے گا اور صارف کے گھر کارڈ کی بذیعہ ڈاک ترسیل کی جائے گی جب کہ درخواستگزار گھر بیٹھےلائسنس کی فیس جمع کراسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس نے  ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس  کے لیے جدید نظام قائم کرلیا۔منگل کے روز آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی موجودگی میں  کراچی کلفٹن برانچ میں نئے سسٹم کی تعارفی تقریب منعقد ہوئی جس میں جدید نظام کے خدوخال اور ڈرائیورنگ لائسنس کے حصول کے لیے طریقہ کار پر روشنی ڈالی گئی۔حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈرائیونگ لائسنس اب کمپیوٹر ائرزسسٹم کے تحت بنے گا جس میں درخواست گزار کا ڈیٹا نادرا سے حاصل کرکے اس کی تصدیق کی جائے گی ۔لائسنس کے لیے گھر بیٹھے فیس بذریعہ آن لائن جمع کراجاسکتی ہے جب کہ صارف کو گھر بیٹھے ڈاک کے ذریعے لائسنس کارڈ مل سکے گا۔ٹریفک پولیس کے مطابق سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائسنس کی شرح بھی بڑھائی گئی ہے  اور اب کلفٹن برانچ سے 200کے بجائے 2000ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جائیں گے۔