زمین کی اصل عمر کیا ہے؟ سائنسدانوں نے اپنے ہی سابقہ دعوؤں کو جھٹلا دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 02, 2017 | 19:31 شام

لندن (ویب ڈیسک)  ماہرین نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے چارارب سال پہلے زمین پر زندگی کی موجودگی کے نئے براہ راست شواہد دریافت کئے ہیں۔

تحقیقی جریدے ’نیچر‘ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین کو کینیڈا میں خلیج ہڈسن کے علاقے میں ایک سمندری چٹان سے ایسی مائیکروسکوپک ٹیوبیں او

ر حیاتیاتی اجزاء ملے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ زمین پر قریب چار ارب سال پہلے بھی زندگی موجود تھی۔

جریدے کے مطابق یہ مائیکروفوسلز بیکٹیریا کی طرح کے مائیکروبز کی ایسی باقیات ہیں، جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ معدنی شکل اختیار کر چکی ہیں اور اس وقت سمندر کی تہہ میں پائی جاتی ہیں۔