یااللہ خیر: زلزلے کے شدید جھٹکے، جامعہ کو بڑے نقصان کا خدشہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 17, 2017 | 12:38 شام


کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے.

زلزلے کے جھٹکے گلستان جوہر، گلشن اقبال ، گلزارہجری، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور سہراب گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کراچی ہی میں تھا اور اس کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی جب کہ اس کا دورانیہ 10 سیکنڈ تھا۔زلزلے کے جھٹکوں

کے باعث این ای ڈی یونی ورسٹی اور جامعہ کراچی میں طالب علم کلاسوں سے باہر نکل آئے جب کہ جامعہ کی کلاسوں میں کئی گھروں میں زلزلے کے باعث دیواروں میں دراڑیں بھی پڑ گئیں۔