خیبر پختونخواہمیں خوفناک زلزلہ، لوگ گھروں سے باہرآگئےؒ۔
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 18, 2016 | 12:24 شام
سوات (مانیٹرنگ رپورٹ) میڈیاذرائع کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے خوفزدہ ہو کر لوگ گھروں سے باہر آ گئے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سوات ،شانگلہ ،ما لا کنڈ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے لوگ خوفزدہ ہو گئے۔
زلزلہ پیمامرکزکے مطابق زلزلے کی شدت اور مرکز کا پتہ لگایاجارہاہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلےسےکسی بھی قسم کاجانی ومالی نقصان رپورٹ نہیں ہواہے