ایران، عراق اور کویت زلزلے کے شدید ترین جھٹکوں سے لرز اٹھے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 25, 2018 | 18:43 شام

تہران (مانیٹرنگ رپورٹ) ایران کے مغربی علاقے میں 6.3 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے اور ا س کے جھٹکے پڑوسی ملک عراق  کے دارالحکومت بغداد  اور عرب ملک کویت میں بھی محسوس کیے گئے ہیں،زلزلہ اتنا شدید تھا کہ بلند و بالا عمارتوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم زلزلے سے اب تک کتنا مالی و جانی نقصان ہوا ہے؟اس کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکی،ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز ایران تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران،عراق اور کویت زلزلے کے شدی

د ترین جھٹکوں سے لرز اٹھا ہے ،زلزلے کی شدت سے عمارتیں لرز کر رہ گئیں ہیں اور شہری خوف کے مارے اپنے گھروں سے باہر نکل کر کلمہ کا ورد کرتے رہے ،ایران میں آنے والے  زلزلے  کے جھٹکے پڑوسی ملک عراق کے دارالحکومت بغداد  اور کویت میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کی شدت 6.3  ریکارڈ کی گئی ہے تاہم کسی بھی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔دوسری طرف امریکا کے ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 65 کلومیٹر تھی اور یہ ایران کے عراق کی سرحد کے نزدیک واقع شہر علم سے 114 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع علاقے میں آیا ہے۔زلزلے سے کئی عمارتوں کے گرنے کی بھی اطلاع ہے جبکہ حکام کی جانب سے ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ۔