ارتھ آور‘ آج رات 8 سے 9 بجے تک پارلیمنٹ ہائوس کی بتیاں بند رہیں گی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 25, 2017 | 07:50 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمنٹ ہائوس میں ارتھ آور کے سلسلہ میں آج رات 8 سے 9 بجے تک بتیاں بند رہیں گی۔ پارلیمنٹ ہائوس کے پارکنگ ایریا میں گیٹ نمبر 1 کے سامنے موم بتیاں جلا کر اور روشنیاں گل کرکے ارتھ آور کی تقریب کا آغاز ہو گا۔ واضح رہے کہ 25 مارچ کو ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرہ ارض کے تحفظ اور اہمیت کو اُجاگر کرنے کیلئے ہر سال ایک گھنٹہ تک روشنیاں بند کی جاتی ہیں۔ پارلیمنٹ ہائوس میں بھی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس مرتبہ بھی ارتھ آور منایا جائے گا۔ سپیکر قومی اسمبلی

سردار ایاز صادق نے پار لیمان اور عوام سے کہا ہے کہ وہ 25مارچ کو رات 8.00سے 9.00بجے تک رضاکارانہ طور پر روشینوں کو گل کر کے بین الاقوامی برادری کے ساتھ ارتھ اور منائیں۔ قوم کو ایک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دوسری ا قوام کے ساتھ مشترکہ طور پر 25مارچ کو توانائی کو تحفظ دینے کا دن منائیں۔