انڈونیشیا میں شدید زلزلے کے باعث 24 افراد ہلاک
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 07, 2016 | 17:58 شام

مانیٹرنگ ڈیسک:انڈونیشیا میں حکام کا کہنا ہے کہ صوبے آچے میں زیرِ سمندر زلزلے کے باعث 24 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ خیال کیا جا رہا ہے کہ درجنوں افراد ابھی بھی ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔سماترا جزیرے کے علاقے سگلی کے قریب آنے والے اس زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
00px" />