پاکستان کے کئی شہروں میں زمین لرز اٹھی۔۔۔۔لوگ خوف کے باعث گھروں سے نکل آئے۔۔۔۔
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 08, 2017 | 18:15 شام
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):وسطی پنجاب کے علاقوں چنیوٹ، سرگودھا، منڈی بہاﺅ الدین، فیصل آباد، شور کوٹ، گوجرہ، پنڈ دادنخان کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، پھلروان، میانوالی اور پشاور میں شام کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن سے گھبرا کر لوگ توبہ استغفار کرتے گھروں سے نکل آئے اور ارضیاتی ماہرین کے مطابق زلزلے کا مرکز نورپور تھل سے 19 کلو میٹر دور زمین کی 58 کلو میٹر گہرائی میں تھا جبکہ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.2 تھی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔