چلی(مانیٹرنگ ڈیسک):لاطینی امریکہ کے ملک چلی کے جنوب مغرب میں 7۔7 شدت کے زلزلے کے بعد جاری کی جانے والی سونامی کی وارننگ ختم کر دی گئی ہے۔امریکی ارضیاتی مرکز (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوبی چلی میں پیورٹو مونٹ کے جنوب مغرب میں 225 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ارضیاتی مرکز کے مطابق اس کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔چلی کے ہنگامی حالات سے نمٹنے والے قومی ادارے کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں لوس لاگوس کے ساحلی علاقوں سے انخلا کا حکم جاری کیا گیا تھا۔انتباہی بیان کے مطابق بیوبیو، لوس ریوس اور ا
یسن کے ساحلی علاقے خالی کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔دی پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کا کہنا ہے کہ زلزلے کے مرکز سے 1000 کلومیٹر کے فاصلے خطرناک لہریں ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتی ہیں۔