نااہلی کیس سماعت،ن لیگ نے الیکشن کمیشن کے اختیارات پر سوال اٹھا دیا،تمام درخواستیں خارج کرنے کی استدعا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 10, 2016 | 14:15 شام


اسلام آباد (مانیٹرنگ ) وزیر اعظم نواز شریف نے الیکشن کمیشن میں پانامہ لیکس سے متعلق پٹیشنز خارج کرنے کی درخواست دائر کردی ہے ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آرٹیکل باسٹھ کے تحت کسی رکن اسمبلی کونااہل قرار دینے کا اختیارنہیں رکھتا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے وکیل سلمان بٹ کی وساطت سے الیکشن کمیشن میں نئی درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف براہ راست الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائرکیا گیا۔ وزیر اعظم کیخلاف دائردرخواستوں میں لگائے گئے الزام

ات بے بنیاد ہیں ، الیکشن کمیشن کو آرٹیکل 62 کے تحت کسی رکن اسمبلی کی نااہلی سے متعلق فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہےکہ آرٹیکل دو سو پچیس کے تحت کسی رکن کی نا اہلی کے لیے الیکشن ٹریبونل میں پٹیشن دائر کی جا سکتی ہے ، عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت کسی رکن کا انتخاب الیکشن پٹیشن کے علاوہ چیلنج نہیں کیا جا سکتا ، الیکشن کمیشن کو پاناما لیکس سے متعلق دائردرخواستیں سننے کا اختیارنہیں۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ آئین کے تحت سپیکر کسی رکن کی نا اہلی کے لئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس ارسال کرتا ہے، الیکشن کمیشن کو سپیکر کی جانب سے نا اہلی سے متعلق کوئی ریفرنس نہیں بھجوایا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن پانامہ لیکس سے متعلق تمام درخواستیں خارج کرے۔