اپنی اصلاح کے بجائے الیکشن کمیشن نے عمران خان پر چڑھاءی کرکے حکومت کو خوش کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 01, 2017 | 05:09 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ) الیکشن کمشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے الیکشن کمشن پر تنقید کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ عمران کا بیان کہ حکومت نے 2018ء کے الیکشن میں دھاندلی کرنے کیلئے الیکشن کمشن میں اپنے بندے تعینات کئے ہیں، پر الیکشن کمشن کو تشویش ہے اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے عمران یا کسی بھی لیڈر کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ الیکشن ہمیشہ بھرپور ذمہ داری کے ساتھ عوام کیلئے اپنی خدمات فراہم کرتا رہیگا۔

الیکشن کمشن ایک باوقار اور خود مختار ادارہ ہے۔ عمران نے دھاندلی کے الزامات لگا کر غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔ ایسے بیانات ادارے کے وقار کو مجروح کرنے کے مترادف ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان یا کسی اور کی کمیشن کی ساکھ متاثر کرنیکی کوشش قابل افسوس ہے۔