ایدھی کے بیٹے اور پوتے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 11, 2017 | 14:04 شام

کراچی (مانیٹرنگ) بابائے انسانیت عبدالستار ایدھی مرحوم کے بیٹے اور پوتے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ دھمکیاں ملنے کے بعد فیصل اور سعد ایدھی نے پولیس کو تحفظ فراہم کرنے کی درخواست دے دی ہے۔
نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق عبدالستار ایدھی کے بیٹے فیصل اور پوتے سعد ایدھی ڈکیتی کے مقدمے میں گواہی دینے کیلئے عدالت میں پیش ہوئے تھے ۔ اس دوران عدالت میں ڈکیتی کے ملزم جمشید نے دونوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ اگر مقدمہ واپس نہ لیا تو جان سے ہاتھ دھونے پڑیں گے۔

کیتی کے ملزم کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بعد فیصل اور سعد ایدھی نے پولیس کو تحفظ فراہم کرنے کی درخواست جمع کرادی ہے تاہم پولیس کی جانب سے ابھی تک اس درخواست پر کوئی عمل نہیں کیا گیا۔