بابائے انسانیت عبدالستارایدھی کی یاد میں 50روپے کا سکہ جاری
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 31, 2017 | 17:13 شام
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ممتاز سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50روپے کا سکہ جمعہ کوجاری کردیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ممتاز سماجی رہنما مرحوم عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50روپے کا سکہ جاری کردیا ہے۔ سکے کا اجرا عبدالستار ایدھی کی خدمات کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔تانبے اور نکل سے بنے سکے کا قطر 30ملی میٹر جبکہ اس کا وزن 13.50گرام ہے۔ سکے پر سامنے کی جانب عبدالستار ایدھی کا سال وفات درج ہے جبکہ سکے کے عقبی رخ پر عبدالستار ایدھی کی تصویر اور عرصہ حیات بھی درج ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق یادگاری سکہ اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کے تمام دفاتر کے ایکسچینج کاونٹر سے جاری کیا گیا ہے اور اس یادگاری سکے کا اجرا پاستانی قوم کی جانب سے اپنے محسن و خراجِ تحسین پیش کرنے کی چھوٹی سی کاوش ہے۔