گورنر خیبر پختونخوا نے فاٹا میں ریشنلائزیشن پالیسی کیوں ختم کی۔؟؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 06, 2017 | 17:58 شام

فاٹا(مانیٹرنگ ڈیسک):گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے فاٹا میں نافذ تعلیمی ریشنلائزیشن پالیسی کو ختم کردیا ہے۔ مذکورہ پالیسی 2015 میں فاٹا ایجوکیشن ڈائریکٹر کی جانب سے شروع کیا گیا تھا جس کے تحت کم تعداد والے 560 سکول بند کئے گئے تھے جس میں زیادہ تر پرائمری سکول تھے۔ پالیسی کے تحت جس سکول میں طلبہ کی تعداد 70 سے کم ہو اس سکول کو قریبی سکول میں ضم کیا جائےگا۔ قبائلی عوام نے فاٹا سیکرٹریٹ کے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اس کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے تھے لیکن اس کے باوجو

د پالیسی نافذ کی گئی۔ فاتا سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق پالیسی متعدد وجوہات کی بناپر ختم ہوئی جس میں گورنر کی جانب سے تعلیمی ایمرجنسی اور عوام کی جانب سے احتجاج بھی شامل ہے۔