پاکستان کو توڑنے کے لیے صوبہ سندھ میں رہنے والے ہندوؤں کو استعمال کیے جانے کا انکشاف : پورے ملک میں غم و غصے کی آگ بھڑک اٹھی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 24, 2017 | 04:52 صبح

نئی  دہلی( ویب ڈیسک) بی جے پی کے سرکردہ لیڈر لال کرشن ایڈوانی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ اور کراچی کو بھارت کا حصہ بنانے کے لیے طاقت کا استعمال کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ایل کے ایڈوانی نے اعلان کیا ہے کہ سندھ میں ہندوؤں کی بڑی تعداد آباد ہے اس لیے کراچی سمیت پورے سندھ کو بھارت کا حصہ ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے بغیر بھارت ادھورا لگتا ہے۔انہوں نے نئی دہلی میں خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ برصغیر کی تقسیم کے وقت مہاتما گاندھی نے غلطی کی تھی انہیں سندھ کو بھی بھارت میں شامل کرانا چاہیے تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی بمبئی کا حصہ تھا اسے بھارت کا حصہ ہونا چاہیے ، یہ شہر ہم بھارتی فوج کی طاقت کے زور پر دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں اور نریندر مودی کو اقدام اٹھانا چاہیے