گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے قافلے پر فلائی اوور سے انڈے باری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 28, 2016 | 19:33 شام

 

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ) گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے قافلے  پر فلائی اوور سے  ن لیگ کے کارکنوں نےانڈوں کی بارش کردی

 قافلے میں اعجاز چودھری اور پچیس کے قریب کارکن شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کے پیدل قافلے پر انڈوں سے حملہ کیا گیا۔ قافلے میں اعجاز چودھری اور پچیس کے قریب کارکن شامل تھے۔ پی ٹی آئی کا پیدل قافلہ کل لاہور سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوا تھا۔ قافلہ بائیس اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔ قافلہ جب گوجرانوالہ کے گوندلانوالہ چوک پہنچا تو فلائی اوور سے انڈے پھینکے گئے۔

انڈے حمزہ یوتھ فورس کے سٹی صدر ولید بٹ اور اس کے ساتھیوں نے پھینکے۔ پی ٹی آئی کے قافلے میں انڈہ باری سے بھگدڑ مچ گئی۔