مصرسے انتہاء قدیم چیز برآمد کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 03, 2017 | 21:33 شام

 

قاہرہ (شفق ڈیسک) مصر میں ایک خاتون ماہر آثار قدیمہ کو فراعنہ کے دور سے تعلق رکھنے والا تین ہزار سال قدیم ایک پتھر ملا ہے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کیمطابق اس خاتون کو مصر کے شمالی شہر المحلہ میں گھومنے پھرنے کے دوران ایک قصاب کی دکان سییہ پتھر ملا ہے جہاں اس کو گوشت کاٹنے کیلئے مڈھی کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا۔ یہ قدیم مصر کی تیسویں سلطنت کے دور سے تعلق رکھتا ہے۔ مصرکی سکیورٹی فورسز کو فوری طور پر اس پتھر کی اطلاع دی گئی تھی اور انھوں نے اس کو وہاں سے اٹھا لیا تھا۔ پھر المح

لہ کے ایک عہدے دار طامر ابوالنجا کی ہدایت پر اس پتھر کو مصر زیریں میں واقع بہبیت الحجر کے عجائب گھر میں منتقل کردیا گیا ہے۔اس تاریخی عجائب گھر میں قدیم مصری دیوی عیسیس کا مندر بھی ہے۔یہ پتھر سمنود شہر میں موجود رہا تھا اور یہ شہر فراعنہ کی تیسویں سلطنت کے زمانے میں مصر کا دارالحکومت تھا۔اس تاریخی پتھر کے جائزے کے لیے حکام نے ماہرین آثار قدیمہ پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔