مصری نابینا شیخ عمر عبدالرحمن کا امریکی جیل میں انتقال
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 19, 2017 | 06:36 صبح
نیویارک(مانیٹرنگ) 1993ءمیں ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر بم دھماکے کی سازش کے الزام پر زیرحراست مصری عسکریت پسند مذہبی رہنما شیخ عمر عبدالرحمن امریکی جیل میں انتقال کرگئے جو عمر قید کی سزا بھگت رہے تھے۔ وہ جماعت الاسلامیہ گروپ سے وابستہ تھے۔ میڈیا کے مطابق انکی عمر 78 برس تھی، شیخ عمر نابینا تھے۔ وہ فیڈرل میڈیکل سنٹر شمالی کیرولینا میں موجود تھے۔ ترجمان فیڈرل بیورو آف پرسنز نے کہا انہیں ذیابیطس تھا۔ وہ طبعی موت مرگئے انکے بیٹے نے تصدیق کی امریکی حکام نے فون پر اطلاع دی ہے۔