عید میلاد النبیﷺ جوش و جزبے سے منانے کی تیاریاں آخری مراحل میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 11, 2016 | 22:26 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): عید میلادلنبیؐ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں، کہیں 12ہزار پاؤنڈ کیک تیار کیاگیا تو کہیں 12سو دنبے اور بکرے ذبح کیےگئے ،ریلیاں نکالی جارہی ہیں ،محافل نعت سجائی جارہی ہیں ،مساجد اور عمارتوں کو رنگ برنگے قمقوں سے سجایا گیا ہے ،جلوس نکالے جائیں گے ۔ملک بھر میں عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں تیاریاں عروج پر ہیں، ملتان میں 75 فٹ لمبا اور 7 فٹ چوڑا، 12 ہزار پاؤنڈ وزنی کیک تیار کیا گیاہے،کیک کی تیاری میں 12روز لگے ہیں اور 8افراد نے یہ کیک تیار کیا ہے ۔چمن میں صاحب آغا

دربار پر 12 سو دنبوں اور بکروں کی قربانی کر دی گئی،قربانی کا گوشت غربامیں تقسیم کیا اورایک ہزار دیگوں میں پلاؤ بھی بنائے گئے جو لوگوں میں تقسیم کردیاگیا،تقریب میں افغانستان سے بھی بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے ۔رحیم یار خان کی گلیوں اور مکانوں پر سبز جھنڈے لہرا رہے ہیں ،لوگوں مکانات اور بازاروں کو برقی قمقموں سے سجا دیا ہے۔دادومیں آل پرائیویٹ اسکول کوآرڈی نیشن کمیٹی کے جانب سے جشن مصطفی ریلی نکالی گئی ۔

جس میں اسکولوں کے اساتذہ اور طلبہ نےبھرپور شرکت کی