یہ ہے میاں صاحب کا روشن پاکستان؟ کرپٹ حکومت کی نا اہلی ایک بار پھر واضح ہو گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 10, 2017 | 16:24 شام

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار ریکارڈ کمی کے بعد 5500 میگاواٹ تک آ گئی۔ سرکاری و نجی بجلی گھروں نے عدم ادائیگیوں کے باعث بجلی کی پیداوار میں کمی کر دی۔ حکومت کی جانب سے سرکاری و نجی بجلی گھروں کو اربوں کی ادائیگیاں نہ ہو سکی اور سرکلر ڈیٹ بڑھ کر 675 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ ملک میں طویل غیراعلانیہ لوڈشڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ملک کے بڑے شہروں میں 4 سے 6 گھنٹے تک غیراعلانیہ لوڈشڈنگ کی جا رہی ہے۔ بجلی گھروں کو ادائیگیاں نہ کی گئی تو لوڈشڈنگ کا مسئلہ

مزید گھمیر ہو سکتا ہے