راوینز یونائیٹڈپینل نے میدان مارلیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 12, 2016 | 06:26 صبح

لاہور(مانیٹرنگ)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں اولڈراوینزیونین کے سالانہ انتخابات میں “راوینز یونائیٹڈ”پینل نے میدان مارلیا۔ قاضی آفاق حسین صدر،رانااسداللہ خان جنرل سیکرٹری منتخب،نائب صدور سمیت خزانچی کی سیٹ بھی جیت لی۔پولنگ کے موقع پر دن بھرجی سی یو میں گہما گہمی رہی۔

جی سی یو میں اولڈ راویئنز یونین کے انتخابات میں 3پینل راوینز کلب ، راوینز یونائیٹڈ اور راوینزساگا کے پینل مدمقابل رہے۔انتخابات میں راوینزیونائٹیڈ پینل نے تمام نشستیں جیت لیں۔راوینز یونائٹیڈ پینل سے قاضی آفاق حسین صدر،اسجدطاہرغنی نائب صدر،خواتین کی سیٹ پرڈاکٹرشیباعالم نائب صدر،رانااسداللہ خان جنرل سیکرٹری اورڈاکٹرسلمان کاظمی خزانچی منتخب ہوئے۔جبکہ ایگزیکٹو ممبرز کی نشستوں پر بھی مجموعی طور پر کامیابی حاصل کی۔مجموعی طورپر1006ووٹ کاسٹ ہوئے۔پولنگ کے موقع پر دن بھر گہما گہمی رہی۔

انتخابات میں راوینز کلب پینلکی جانب سے صدارت کیلئے محمد اشفاق ،اسلم بھٹی نائب صدر،الطاف حسین سکھیرا جنرل سیکرٹری ،محسن امین خزانچی ،نائب صدر ویمن کی سیٹ کیلئے نغمہ سائرہ امیدوارتھی۔جبکہ تیسرے پینل راوینز ساگا کی جانب سے صدارت کیلئے قاضی زرغام الحق ،نائب صدر کیلئے احمد چھچھر امیدوار ،جنرل سیکرٹری کیلئے سید طیب حسین ،خزانچی کیلئے ہمایوں مسعود امیدوار تھے۔انتظامیہ کے مطابق اولڈ راوینز کے 7ہزار سے زائد رجسٹرڈ ممبر ہیں۔جیتنے والے عہدیداران کا کہنا تھا کہ وہ راویئنز کے لیے بہتر ثابت ہونگے۔