الیکشن کمشن نے اچانک انتخابات کا اعلان کر دیا ، الیکشن شیڈول کی تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 20, 2016 | 07:51 صبح

اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے  تیسرے مرحلے کے لیے میئر،ڈپٹی میئر،چیرمین اوروائس چیرمین کےانتخاب کا شیڈول اور ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن سے جاری تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کےتیسرے مرحلےکی پولنگ22 دسمبرکوہوگی اور پولنگ صبح 9 سےدوپہر2بجےتک بلاتعطل جاری رہےگی۔ پولنگ اسٹیشن کی حدود کے200 میٹرحدود میں غیرمتعلقہ افراد کاداخلہ ممنوع ہے جب کہ ممبرقومی وصوبائی اسمبلی کی پولنگ اسٹیشن میں داخلہ پر پابندی ہوگی۔الیکشن کمیشن کا کہنا

ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں ریٹرننگ افسر کے خلاف کارروائی ہوگی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر6 ماہ قید اور 20 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔