35 ارب روپے کا خرچہ اور اگلے الیکشن سے دھاندلی غائب : کپتان کے کان کھڑے کر دینے والی خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 11, 2017 | 05:47 صبح

اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ہالینڈ کی سمارٹ میٹک انٹرنیشنل کمپنی سے 100 بائیومیٹرک اور 150 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ملک میں انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے الیکٹرانک اور بائیو میٹرک ووٹنگ مشینوں کی خریداری کا معاہدہ کرلیا ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق نئی مشینوں کا معاہدہ ہالینڈ کی سمارٹ میٹک انٹرنیشنل کمپنی سے کیا گیا ہے اور یہ جدید مشینیں بھارت میں انتخابات میں استعمال ہونے والی مشینوں سے زیادہ جدید اور پائیدار ہیں۔ مشینیں آئندہ کسی بھی ضمنی انتخاب میں تجربے کے طور پر استعمال کی جائیں گی۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں 3 لاکھ سے زائد الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں درکار ہوں گی جن کی مالیت 35 ارب روپے بنتی ہے ۔دوسری طرف سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد افضل خان نے کہاہے کہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ اور بائیو میٹرک ووٹنگ مشینوں کے استعمال میں سست روی سے ظاہر ہوتا ہے کہ الیکشن کمیشن اور حکومت انتخابات کو شفاف اور منصفانہ بنانے کیلئے اقدامات کرنے میں سنجیدہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر اورنج ٹرین لائن منصوبے پر 200 ارب روپے خرچ کئے جاسکتے ہیں تو انتخابات کو منصفانہ اور شفاف بنانے پر 30 ارب روپے خرچ کیوں نہیں کیےجاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن گذشتہ ایک عشرے سے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کے بارے میں مشورے کررہا ہے مگر اس پر عملدرآمد کیلئے اقدامات نہیں کر رہا