پاکستانیوں کے لیے خوشخبری: اب لوڈشیڈنگ کو کہہ دیں بائے بائے کیونکہ۔۔۔۔۔۔۔ شاندار خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 11, 2017 | 11:40 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) چینی کمپنی تھری گورجز پاکستان میں پانی اور ہوا سے 820 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے لیے3 پاور پروجیکٹس لگائے گی۔ غیر ملکی کمپنی اور وزارت پانی و بجلی کے درمیان3 منصوبوں کے لیے 2 ارب ڈالرز کے معاہدوں پردستخط ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے بھی شرکت کی۔ چینی کمپنی آزاد کشمیر اور پنجاب میں دریائے جہلم پر ایک ارب70 کروڑ ڈالرز کی لاگت سے720 میگاواٹ کا کروٹ پن بجلی منصوبہ لگائے گی جو5 سال میں پ

یداوار شروع کرے گا۔ چینی کمپنی سندھ میں جھمپیر کے مقام پر50، 50 میگاواٹ کے2 ونڈ پاور منصوبے بھی لگائے گی جو 2018ئ میں مکمل ہوجائیں گے۔