سی پیک منصوبہ کے ساتھ ساتھ بھاشا دیا میر ڈیم کے بارے میں بھی بڑی خوشخبری آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 17, 2017 | 10:25 صبح

 

اسلام اباد (ماینٹرنگ رپورٹ) بھاشا دیا میرڈیم کے منصوبے کوپاک چین اقتصادی راہداری میں شامل کردیا گیا 2018 تک 11 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائےگی۔ذرائع کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بھاشا دیامر ڈیم کی تعمیر بھی اب سی پیک کا حصہ ہوگی۔

اس معاملے پر تمام صوبوں میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ سال دوہزار اٹھارہ کے اختتام تک گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوجائےگی۔جس میں سے پانچ ہزار میگاواٹ بجلی سی پیک منصوبو

ں سے جبکہ چھ ہزار نان سی پیک منصوبوں سے حاصل ہوگی۔وزیر منصوبہ بندی کے مطابق بجلی پیداوار اور ترسیل کے حوالے سے وزارتِ پانی وبجلی سے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔ این ٹی ڈی سی کی جانب سے ٹرانسمیشن لائن تعمیر پر بھی نظر رکھی جائے گی۔واضح رہے کہ ملک میں اس وقت کئی اہم منصوبے سی پیک کے تحت شروع ہوچکے ہیں اور تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔