نیپرا نے بجلی سستی کر دی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک): نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے دو روپے ساٹھ پیسے فی یونٹ کمی کردی ۔ الیکٹرک کے صارفین کو ریلیف نہیں ملے گا ۔نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبرمیں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کی گئی ہے۔اکتوبرمیں بجلی کی پیداواری لاگت چارروپےبہترپیسےفی یونٹ رہی۔ صارفین سے اکتوبر کے بلوں میں سات روپے تینتیس پیسے فی یونٹ وصول کیے گئے۔نیپراکےمطابق ماہانہ تین سو سے کم یونٹس استعمال کرنے والے صارفین ریلیف سےمحروم رہیں گے۔کے الیکٹرک کے صارفین کو بھی ریلیف نہیں ملے گا۔