ڈونلڈ ٹرمپ ایک بھیڑیا : معروف ہالی وڈ اداکارہ کا تازہ ترین انکشاف آپ کو بھی کہنے پر مجبور کردے گا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 27, 2017 | 07:44 صبح
واشنگٹن (ویب ڈیسک) ہالی وْڈ اداکارہ ایما تھامسن نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے انکے ساتھ مراسم بڑھانے کی کوشش کی تھی۔ ایما تھامسن کو پہلے تو حیرت ہوئی پھر انہوں نے ٹرمپ کی پیشکش ٹھکرادی۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کسی شعبہ میں خواتین کو نہیں بخشا اخبار کی ایڈیٹر خواتین ہوں ،جہاز پر ساتھی مسافریا ہالی وڈ اداکارئیں ، ہر کسی کو ان سے شکایت ہے ،کسی کو معمولی اداکارہ کہہ ڈالاتو کسی کو بھاری بھرکم،خواتین کی ایک بڑی تعداد نے ان پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام بھی لگایا۔اور اب ڈونلڈ ٹرمپ سے نالاں خواتین کی قطار میں ماضی کی خوبرو اور کامیاب اداکارہ ایما تھامسن بھی شامل ہو گئیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے ان کو بھی نہیں بخشا ،1998 میں کیلیفورنیا میں فلم کی شوٹنگ کے دوران ٹرمپ نے انہیں فون کیا اور اچانک کرکے انہیں دوستی کی پیشکش کر ڈالی ساتھ ہی ٹرمپ نے اداکارہ کو ٹرمپ ٹاور میں قیام کا دعوت نامہ بھی دے ڈالا۔ایما تھا مسن کے بیان پر وائٹ ہاوس کی جانب سے کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا گیا،گرتی مقبولیت اور سفری پابندی اور اوباما کئیر کے حوالے سے شدید مخالفت کے بعد ایما تھامسن کے اس بیان نے امریکی صدر کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے