سرکاری ملازمین کیلئے حکومت کا بڑا اقدام ، ٹیکس میں کتنی چھوٹ مل گئی ؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 12, 2017 | 07:38 صبح

لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ)آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پرٹیکس کی حد 4 لاکھ روپے سالانہ آمدنی سے 5 لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ٹیکس کی حد بڑھانے کا فیصلہ ملک میں روپے کی قدر میں کمی کے باعث کیا جا رہا ہے۔ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ 2017۔18 میں تنخواہ دار طبقہ کو رعایت دی جا رہی ہے جس کے تحت 4 لاکھ روپے کے بجائے 5 لاکھ روپے سالانہ آمدنی پر ٹیکس کی چھوٹ ہوگی،

اس نئے فارمولے کے مطابق ماہانہ 41 ہزار 666 روپے تنخواہ وصول کرنے والوں سے انکم ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا،تنخواہ دار طبقہ

کا کہنا ہے کہ یہ حد کم از کم 10 لاکھ روپے سالانہ ہونی چاہئے جس پر انکم ٹیکس لاگو نہ ہو کیونکہ ملک میں تنخواہ دار طبقہ کا معیار زندگی پہلے ہی نیچے ہے۔