پاکستانیوں کے لئے 23 لاکھ نوکریاں،چین سے اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 16, 2017 | 17:49 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ )پاک چین اقتصادی راہداری کے ساتھ منسلک منصوبوں کی اگلے دو سال میں تکمیل کے ساتھ ہی ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو جائے گا ،سی پیک کے ساتھ منسلک دیگر منصوبوں کے مکمل ہوتے 23لاکھ بیس ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی ۔
چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سی پیک اور اس کے ساتھ منسلک منصوبوں کے اگلے دوسال میں تکمیل کو پہنچتے ہی 23لاکھ بیس ہزار نوکریاں نکلیں گی جو کہ بے روزگاری ختم کرنے میں ایک بڑا قدم ہوگا۔رپورٹ کے مطابق سی پیک کے تحت سپیشل اکنامک زون کے بننے سے مزید

نوکریاں پیدا ہوں گی جو کہ قوم کو عالمی پیداوار کی زنجیروں کے ساتھ جوڑ دے گا ۔
چینی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی مشترکہ تعاون کمیٹی کا چھٹا اجلاس گزشتہ ہفتے بیجنگ میں ہوا جس میں سی پیک کے حوالے سے نئے منصوبوں کو متعارف کروایا گیا ۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ سی پیک پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا ساتھ ساتھ عوام کیلئے ٹھوس انعامات لے کر آ ئے گا ۔مشکلات اور مسائل کے باوجود 46بلین ڈالر کا پراجیکٹ سی پیک پاکستانی معیشت اور نئی نوکریاں پیدا کرنے میں انتہائی اہم کر دارادا کرے گا ۔