دشمن جان لے کہ ایسی کارروائیوں سے ہماراعزم کمزورنہیں ہوسکتا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 16, 2017 | 10:46 صبح
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ اے پی ایس سمیت کئی حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی۔ جماعت الاحرار بھی صرف وہیں موجود ہے۔افغان حکومت کو ان تنظیموں کے خلاف کارروائی کا کہہ دیا۔
ہفتہ واربریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے کسی بھی کوشش کاخیرمقدم کرتا ہے۔افغان حکومت دہشتگردتنظیموں کے حوالے سے ہماری تشویش دور کرے۔
نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔پاکستان نے یہ معاملہ کئی فورمز پراٹھا رکھا ہے۔بھارت کو بے نقاب کرنےکا کام کرتے رہیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت سی پیک کی کھل کرمخالفت کررہا ہے۔سی پیک کو سبوتاڑ کرنے کے بھارتی منصوبوں سے آگاہ ہیں۔انہوں نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں شہیدہونیوالوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ دشمن جان لے کہ ایسی کارروائیوں سے ہماراعزم کمزور نہیں ہوگا۔