وزیراعظم کی جامعہ نعیمیہ آمد : لاہور پہنچتے ہی ایسا کام ہوگیا کہ لیگی رہنماو¿ں کے منہ لٹک گئے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 11, 2017 | 11:07 صبح
لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف کی لاہور آمد پر گڑھی شاہو کا علاقہ قلعہ بن گیا، جہاں کسی چڑیا کو بھی پر مارنے کی اجازت نہ تھی، بچے امتحان دینے نہ جاسکے ، تاجر دکان نہ کھول سکے اور علماء جامعہ نعیمیہ میں داخل نہ ہوسکے۔
اتحاد بین المسلمین اور مفتی محمد حسین نعیمی کے عرس کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف کی لاہور آمد عوام کیلئے وبال جان بن گئی، مدرسے آمد نے لوگوں پر زندگی محدود کردی، نہ بچے اسکول کالجز جا سکے، نہ تاجر دکانیں کھول سکیں، نہ سی این جی اسٹیشنز سے گیس بھروا سکیں اور نہ ہی مدرسہ کے علمائ دعوت نامے کے باجود مدرسہ میں داخل ہوسکے۔ لاہور آمد پر سیکیورٹی کے ایسے سخت انتطامات دیکھنے میں آئے کہ کوئی چڑیا بھی نہ پر مار سکے۔ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے جامعہ نعیمیہ کے اطراف میں گھروں کو جانے والے راستے بند کردیئے۔ اسکولوں سے گھر لوٹنے والے بچے بھی راستے بند ہونے کے باعث پریشان ہوگئے۔ دعوت نامے ہونے کے باوجود علمائے کرام کو اندر جانے سے روکنے پر شدید احتجاج کیا گیا اور گو نواز گو کے لگائے گئے۔ بعد ازاں وزیراعظم کے لاو¿ لشکر کی واپسی پر عوام کیلئے بند تمام سڑکیں اور راستے کھول دیئے گئے۔