معروف آسٹریلوی کھلاڑی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹر میں دھماکے دار انٹری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 26, 2017 | 15:57 شام

 

لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں انگلینڈ کے آل راو¿نڈر معین علی کی جگہ آسٹریلیا کے آل راونڈر بریڈ ہوج کو شامل کر لیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق معین علی نے بتایا ہے کہ وہ خاندانی مصروفیات کے سبب ٹورنامنٹ کے دنوں میں دستیاب نہیں ہو گے۔معین علی کو ڈرافٹ کے ذریعے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل کیا گیا تھا۔دوسری جانب سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی میں بھی ایک تبدیلی ہوئی ہے اور اب بنگلہ دیش کے بلے باز تمیم اقبال کی جگہ انگلینڈ کے آل

راو¿نڈر سمیت پٹیل کو شامل کیا گیا ہے۔