ترکی : طیب اردگان کا سورج بھی ڈوبنے لگا، انتہائی اہم واقعہ رونما ہو گیا ، تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 27, 2016 | 08:02 صبح

انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی میں اپوزیشن جماعت کے حامی اخبار کے کیفے ٹیریا کے مالک کو گرفتار کیا گیا جس کی وجہ یہ سامنے آئی ہے کہ انھوں نے یہ کہا تھا کہ وہ ملک کے صدر رجب طیب اردگان کو چائے پیش نہیں کریں گے۔جمہوریت نامی اخبار میں چائے خانے کے مالک سینول بورن کو صدر کی بے عزتی کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ مسٹر بورن ان الزامات سے انکاری ہیں۔

یاد رہے کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کی کوشش کے بعد سے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ا

خبار حریت کا سٹاف ان ہزاروں افراد میں شامل ہے جنھیں یا تو گرفتار کیا گیا یا انھیں اپنے عہدوں سے معطل ہونا پڑا یا اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھونے پڑے۔

یہ ملک کے ان چند اخبارات میں شامل ہے جنھوں نے اردگان مخالف پالیسی اپنائی ہے۔اطلاعات کے مطابق 24 دسمبر کو جب مسٹر بورن اپنے کام پر جا رہے تھے تو اس دوران صدر کی تقریر کے باعث سکیورٹی کے اقدامات کے لیے شاہرائیں بند تھیں۔ایسے میں مسٹر بورن نے ایک پولیس افسر سے کہا کہ 'میں اس شخص کو چائے کا ایک کپ پیش نہیں کروں ۔استنبول میں جرائم سے متعلق عدالت کے جج نے مسٹر بورن کو زیرِ حراست رکھنے کا حکم دیا۔یاد رہے کہ ترکی میں صدر کی تضحیک کرنے کے الزام میں چار سال کی قید ہو سکتی ہے۔