انڈیا کو پاکستان کے گھوڑے تیار رکھنے کا ایک اور پیغام

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 12, 2016 | 17:09 شام

 

راولپنڈی (مانیٹرنگ) انڈیا کو پاکستان کے گھوڑے تیار رکھنے کا ایک اور واضح پیغام پہنچا دیا گیا۔ 18 اکتوبر سے پاکستان میں شروع ہونے والی 16ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کے لیے سری لنکن فوج کا دستہ لاہور پہنچ گیا ہے۔ پاک فوج کے ساتھ 16 ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں 18 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہونے جا رہی ہیں اس حوالے سے غیر ملکی فوجوں کی دستوں کی آمد کا آغاز شروع ہوگیا ہے۔آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق فوجی مشقوں میں شرکت کیلئے 16 ممالک میں سب سے پہلا سری لنکن فوج کا 25 رکنی د

ستہ لاہور پہنچ گیا ہے جب کہ دیگر 15 ممالک کے دستے بھی ایک ایک کر کے جلد لاہور پہنچ جائیں گے جس کے بعد مشترکہ مشقوں کا آغاز 18 اکتوبر سے ہو گا۔
ذرائع کے مطابق اعلی فوجی افسران نے لاہور ایئرپورٹ پر سری لنکن فوج کے 25 رکنی دستے کا پ±رتپاک استقبال کیا اور تمام افسران کو مہمان خانے لے گئے جہان ا±ن کے قیام و طعام کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے ترجمان کا کہناتھا کہ فوجی مشقوں کا مقصد اہلکاروں کی جسمانی اور فوجی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے جس میں 16ممالک کے دستے شریک ہوں گے۔ اس قبل روسی فوج کا ایک دستہ بھی پاکستان آیا تھا جس کے مشترکہ فوجی مشقیں کی گئی اور دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ایسی مشقوں سے بھارت کو اس کی طرف سے جارحیت کی صورت میں پاکستان کی مکمل تیاری اور منہ توڑ جوب دینے کا پیغام پہنچ رہا ہے۔

لاہور،مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے سری لنکن فوج کی آمد